حکمت، دعوت اور سیاست کا گہرا تعلق

سیاست کا تعلق دراصل حکمت و حکم کے باب سے ہے، اور حکمت ہر چیز میں اپنانی ضروری ہے، لیکن قرآن حکیم کے اندر دعوت دین کے لئے حکمت کا استعمال جس طرح سے ایک کمپلسری ٹول کی حیثیت سے ہوا ہے وہ اپنے آپ میں بہت کچھ کہہ رہا ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ٱدۡعُ إِلَىٰ سَبِیلِ رَبِّكَ بِٱلۡحِكۡمَةِ وَٱلۡمَوۡعِظَةِ ٱلۡحَسَنَةِۖ یعنی تم اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی موعظت کے ساتھ دعوت دو.
سیاست حکمت سے بھرا ہوا ایسا حکیمانہ عمل ہوتا ہے جو ہر جگہ وجود میں آ سکتا ہے خواہ انسان پاور میں ہو یا کمزوری کی حالت میں ہو، خواہ وہ ریاست سے جڑا ہوا ہو یا کسی اقلیت کی طرح مقہور و مجبور ہو، کیونکہ جب اس سے کوئی اسکے سوچنے، سمجھنے کی صلاحیت کو نہیں چھین سکتا ہے تو پھر کہاں سے کوئی اسکے وژڈم، حکمت و دانائی اور عقل و دانش پہ پابندی لگا سکتا ہے جسکی وجہ سے وہ سیاسی افکار سوچنا ہی بند کر دے، ایسا ہرگز ممکن نہیں ہے.
تاریخ بتاتی ہے کہ ہر بڑی تبدیلی یا عظیم اصلاح کے عمل سے پہلے ایک دعوت کارفرما رہی ہے، اب دیکھنا یہ ہیکہ اس دعوت کے ساتھ اسکا لازمی ٹول حکمت بھی جڑا ہوا ہے یا نہیں، اگر حکمت ساتھ ہے تو لازماً اس دعوت سے لوگوں کو نفع ہوا ہے اور بالآخر لوگوں نے ایک بڑے عظیم سیاسی طاقت کو بھی اچیو کر لیا ہے کیونکہ حکمت جہاں رہی ہے وہاں سیاست کا آنا طے ہے اور جب یہی حکمت دعوت الی اللہ کے ساتھ لگ جائے تو پھر اس کے نتیجے میں جو اصلاح کا کام ہوتا ہے وہ نبوی پیمانے پر ہوتا ہے اور اس میں اللہ کی بھی مدد شامل ہوجاتی ہے اور بالآخر اس دعوت کے لوگوں کی تمام حالتوں کے ساتھ ساتھ انکی سیاسی حالت بھی درست و مستحکم ہو جاتی ہے.
تو آج ہم دعوت میں حکمت کے استعمال کے جتنے زیادہ ضرورتمند ہیں شاید کبھی رہے ہوں، کیونکہ دنیا اس سے پہلے حکمت والوں سے اتنی زیادہ خالی تو نہیں ہوئی تھی اور یاد رکھیں کہ اس ٹول کا استعمال عالم اسباب سے تعلق رکھتا ہے یعنی کہ اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے، جو بھی اسے اللہ کی توفیق سے اپنائے گا مالا مال ہوجائے گا { یُؤۡتِی ٱلۡحِكۡمَةَ مَن یَشَاۤءُۚ وَمَن یُؤۡتَ ٱلۡحِكۡمَةَ فَقَدۡ أُوتِیَ خَیۡرࣰا كَثِیرࣰاۗ } لہذا ہر جگہ ہم اسے یوز کرکرکے بلکہ ضرورت سے زیادہ ہی یوز کرکے جو تھکے ماندے بنا رزلٹ حاصل کئے چل رہے ہیں، آج وہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دعوت دین میں خصوصی طور سے اسے اسکی صحیح جگہ پہ فٹ کریں بلکہ یہ بھی حکمت میں سے ہیکہ ہم پہلے دعوت کو ہی اسکا صحیح اور حقیقی مقام عطا کریں اور حکمت کو بھی اسکا حقیقی مقام دیں کہ وہی تو ہے جو ہمیں ہر چیز کے استعمال کا صحیح وقت صحیح جگہ اور مناسب طریقے سے روشناس کراتا ہے.

اسی عنوان کو مزید اور بڑے دائرے میں لیکر جمعہ کا ایک خطبہ پیش خدمت ہے جس میں حکمت کے اور کئی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے. وللہ الحمد👇🏻

https://youtu.be/NDqpCN0GujM

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*