امام اعمش سلیمان بن مہران رحمہ اللہ (متوفى: 148هـ) نے ذکر کیا ہیکہ:
میں نے کچھ لوگوں کو ایسا پایا کہ اگر وہ اپنے بھائی اور ساتھی سے مہینوں بعد بھی ملتے ہیں تو صرف “کیا حال ہے” یا “آپ کیسے ہیں” سے آگے نہیں بڑھتے. حالانکہ وہ ساتھی اگر ان سے انکا آدھا مال بھی مانگ لے تو وہ اسے دینے میں کبھی دریغ نہ کریں گے.
جبکہ وہیں دوسرے کچھ ایسوں کو بھی دیکھا کہ اگر ان میں سے انکا کوئی بھائی صرف ایک دن نظر نہ آئے تو اس سے اس کی تفصیلی حالت تو پوچھیں گے ہی، اسکے گھر کی مرغی بکری تک کی خیریت بھی دریافت کر لیں گے. پر مال کے معاملے میں وہ ایسے ہیں کہ انکا وہ ساتھی اگر ان سے ایک ٹکا بھی مانگ لے تو وہ نہ دے سکیں.
«ربيع الأبرار ونصوص الأخيار» للزمخشري (١/ ٣٧٦- ٣٧٧).