السلام عليكم ورحمة الله وبركاتهالحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات – خوش خبري – جن لوگوں کو قبر رسول ﷺ کی حقیقت کا علم نہیں ہے تو بسا اوقات وہ کچھ شبہات میں مبتلا رہتے ہیں جبکہ زیادہ تر اس مسئلے میں قبر پرست لوگ، مسجد نبوی اور قبر رسول ﷺ کو لیکر لوگوں کو شبہات میں ڈالتے رہتے ہیں اور اپنی قبر پرستی کا لولا لنگڑا جواز ڈھونڈتے رہتے ہیں ۔ اللہ انہیں ہدایت دے ۔اس مسئلہ پر جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ میں عقیدہ کے اسپیشلسٹ اور کئی کتابوں کے مصنف ، مسجد نبوی کے معروف مدرس اور مرکز یقین و جمعية العقيدة والأديان والمذاهب کے ذمہ دار فضيلة الشيخ الأستاد الدكتور صالح بن عبد العزيز سندي حفظه الله وتولاه نے کچھ سالوں پہلے قلم اٹھایا تھا اور آپ نے اپنی کتاب “الجواب عن شبهة الاستدلال بالقبر النبوي على جواز اتخاذ القبور مساجد” میں اس مسئلہ کا کئی جانب سے علمی و منہجی اور اعتقادی و تاریجی پہلووں کو اجاگر کرکے رکھ دیا ہے جس سے قاری کیلئے مسئلہ کی سنگینیت کتاب و سنت کی روشنی میں بالکل واضح ہو جاتی ہے ۔ کتاب عربی میں ہونے کی وجہ سے اس سے وہ لوگ مستفید نہ ہو سکتے تھے جو اس بدعت میں ایڈی چوٹی کے ساتھ گرفتار ہیں ۔ لہذا ضرورت محسوس ہوئی کہ اسکا اردو ترجمہ سامنے آئے کہ جس سے برصغیر کے لوگ فائدہ اٹھا سکیں اور اردو حلقہ میں اس مسئلہ کی مکمل بازگشت ہوسکے ۔ انہی کچھ محرکات کو دیکھتے ہوئے جامعہ اسلامیہ مدینہ میں قسم العقیدہ سے پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر سفیان قاضی حفظہ اللہ نے اس کتاب کے اردو ترجمہ کی طرف توجہ مبذول کرائی جو کئی سالوں پہلے مکمل ہوکر منظر عام پہ آنے کا انتظار کر رہی تھی اب اسے (الیکٹرونی ہی سہی) قارئیں کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے ( الصواب من الله والخطأ مني ومن الشيطان ) اس امید کے ساتھ کہ اللہ رب العالمین اس کتاب کا فائدہ لوگوں میں عام کریگا اور اسے ان تمام کے لئے ذخیرہ آخرت بنائیگا جن کا بھی کچھ تعلق رہا ہے اسکی تیاری میں ۔وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين وسلم تسليما كثيرا. کتاب یہاں پڑھیں